5 جولائی 2013 - 19:30
شام: طرطوس میں کیمیاوی ہتھیاروں کا ذخیرہ بر آمد

شام کی فوج نے کہا ہے کہ مغربی علاقے طرطوس میں دہشتگردوں کے کیمیاوی ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ پکڑا گيا ہے۔

ابنا: شام کی فوج نے آج طرطوس کے علاقے ریف بانیاس میں دہشتگردوں کے ہتھیاروں کے ذخيرے کا پتہ لگا کر اسے ضبط کرلیا ہے۔اس ذخيرے میں کیمیاوی مادے کے دوسو اکیاسی بیرل موجود تھے۔شام میں حالیہ دنوں میں فوج کی جانب سے بڑی پیشقدمی کی گئی ہے اور اہم اسٹریجٹیک علاقوں کو دہشتگردوں سے خالی کر وا لیا گیا ہے۔...../169